اللہ کا شکر ہے کہ ” صالحات” کا تعارف جب کرایا گیا تو زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف اور کام یاب خواتین نے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ یہاں ہم ان کے پیغامات شکریے کے ساتھ قارئین اور سامعین تک پہنچا رہے ہیں ۔ آپ اگر خط لکھنا چاہیں ، رائے دینا چاہیں یا کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو اس ای میل پر رابطہ کر سکتی ہیں :
Editorsalhaat@almawridus.org
رخسانہ افضال
) پاکستانی ہائی کمشنر،سنگاپور (
اس میگزین کے توسط سے میں دنیا بھر کی اردو اور ہندی بولنے والی خواتین سے متعارف ہو رہی ہوں ۔میری نظر میں یہ بہت اہم اور مفید پلیٹ فارم ہےجس میں خواتین بلا امتیاز مذہب ، رنگ اور نسل کے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتی ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے مستفید ہو سکتی ہیں۔ یہ بہت اچھی کاوش ہےاور میری جیسی اور پروفیشنلز خواتین کو بھی اسے سپورٹ کرنا چاہیے تا کہ ہم مل کر معاشرے کی فلاح اور اصلاح کی کوشش کر سکیں ۔ آپ سب کو صالحات کے پہلے ایڈیشن پر مبارک باد اور بہت ساری نیک تمنائیں۔
منیزہ ہاشمی
) براڈ کاسٹر ، مصنف ،ٹیلی وژن پروڈیوسر،سابق جنرل مینیجر اینڈ ڈائریکٹر پروگرامز،پاکستان ٹیلی وژن لاہور (
یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس میگزین میں شامل کیا گیا ہے ۔ میں آپ سب لوگوں کو دعوت دوں گی کہ اس میگزین کو سُنیں اور پڑھیں ۔ اگر کوئی سوال آپ کے ہوں تو ہمیں بھیجیں تاکہ ہم غامدی صاحب سے اُن کے جواب لیں اور آپ تک پہنچائیں۔ میری نالج کے مطابق یہ آڈیو میگزین پہلا میگزین ہے جو خصوصی طور پر خواتین کے لیے نشر ہو رہا ہے۔ میں اسےایک بہت بڑا معرکہ ہی کہہ سکتی ہوں میں۔
ارم سعید
(Transformational Coach & Motivational Speaker Dallas TX U.S.)
میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ ایک سمعی و بصری جریدہ جاری کر رہے ہیں جو مسلمان خواتین کے ساتھ ساتھ ہر مذہب و نسل کی خواتین کی تعلیم و تربیت اور شعورو آگہی کے لیےہے۔ خواتین کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ وہ اب یہ جان لیں کہ خلیفہ یعنی اس زمین پر بااختیار و بااقتدار ہونے کااعزاز صرف مردوں ہی کی میراث نہیں ہے بلکہ خواتین بھی اس شرف میں برابر کی حق دار اور شراکت دار ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان خواتین اپنے اس کردار کواللہ کے حکم کے مطابق اپنے اس فرض کوپہچانیں اور پھر اسے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں ۔ میں بھی اسی مقصد کے تحت کام کر رہی ہوں اور اب اسجریدے کو بھی اسی مقصد کے تحت جاری کیا گہا ہے تو میرا تعاون بھی اس کے ساتھ رہے گا۔ اللہ آپ کا حامی ناصر ہو۔ آمین
نسرین افتاب
) ماہر تعلیم۔ پرنسپل (ریٹائرڈ) گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین کینٹ لاہور(
میں گزشتہ پینتیس برسوں سے المورد سے وابستہ ہوں۔ میرے لیے یہ خبر انتہائی مسرت کاباعث ہے کہ المورد امریکہ سے ملحق ادارے غامدی سنٹر آف لرننگ ڈیلس سے ” صالحات ” کے نام سے خواتین کے لیے ایک میگزین جاری کیا جا رہا ہے ۔ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے جسے امید ہے کہ بہت اچھے طریقے سے پورا کیا جائے گا اور یہ اسلام کی خواتین کے لیے بے آمیز تعلیم کو عام کرنے میں معاون ہو گا ۔ میں اس کاوش پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔میری نیک تمنائیں اس میگزین کے ساتھ ہیں ۔
لبنیٰ خاں
) رضاکار جی سی آ ئی ایل ڈیلس امریکا (
مجھے جی ایس ائی ایل کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کا شدت سے انتظار رہا کہ اس پلیٹ فارم سے خواتین کے ہاں دین کی معرفت پیدا کرنے کی جو ضرورت محسوس ہوتی ہے ، اس کے لیے ایک پلیٹ فارم کی شدید ضرورت ہے۔ اب جب مجھے صالحات کے اجرا کی خبر ملی ہے اور اس کے کچھ مندرجات سے ںھی آگہی ہوئی ہے تو بہت اطمینان اور خوشی ہوئی ہے۔ میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔
ارم نبی
) ایڈمنسٹریٹر اینڈ اکاؤنٹنٹ ۔برسلیز، آسٹریلیا (
میں پچھلے دس برسوں سے آسٹریلیا میں غامدی صاحب کی فکر سے منسلک ہوں ۔ مجھے صالحات کے اجراء کی خبر ملی تو بہت خوشی ہوئی ۔مجھے یقین ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے سے خواتین میں شعور و آگہی کا ایک نیا باب رقم ہو گا ۔ میرا بھرپور تعاون اس پراجیکٹ کے ساتھ ہے ۔
وجیہہ حسان واحدی
میرا تعلق کراچی سے ہے۔ میں فیملی سمیت کئی برسوں سے سنگاپور میں مقیم ہوں۔ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے عاجزانہ تعاون سے سنگا پور میں غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ کی نمایندگی کر رہی ہوں ۔ ان شاء اللہ یہ پلیٹ فارم خواتین کے لیے ایک بہت ہی خوبصورت resource ثابت ہوگا۔ عورت کے علم میں جتنا زیادہ اضافہ ہو تاہے ، سوسائٹی کے لیے اتنا ہی مفید ہوتا ہے! صالحات کے اجراء کی خبر نے تو گویا مجھے مبہوت کر دیا ۔ یہ تو جیسے میرے دل کی آواز ہے ۔ میری تمنا اور کوشش ہو گی کہ اس خیر کے کام میں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالوں اور اسے توشہ آخرت بناؤں۔