مواد پر جائیں
 

ــــــ 1 ــــــ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے، جن کے دل (نرمی اور لطافت میں) گویا پرندوں کے دل ہوں گے۔

(مسلم ،رقم 5078)

ــــــ 2 ــــــ

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں اُس شخص کے لیے سواد جنت میں ایک گھر کی ضمانت دیتاہوں جو جھگڑا چھوڑ دے، اگرچہ حق پر ہو۔اور اُس شخص کے لیے وسط جنت میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو جھوٹ نہ بولے،اگرچہ ہنسی مذاق سے ہو ۔اور اُس شخص کے لیے بھی فردوس بریں میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو اپنے اخلاق اچھے بنا لے۔ (ابو داؤد ،رقم 4169)

ــــــ 3 ــــــ

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت کے دروازے پر کھڑ ا ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اُس میں داخل ہونے والے زیادہ تر مساکین ہیں، جب کہ مال دار حساب کتاب کے لیے روک لیے گئے ہیں۔ (مسلم، رقم 4925)

مقامات