ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں فطرت اور آرٹ بغیر کسی رکاوٹ کے آپس میں گھل مل جاتے ہیں، جذبات کو ابھارتے ہیں اور تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ رب کی بنائی ہوئی اس بے عیب اور حسین دنیا سے لیے گئے کچھ عناصر کے ملاپ کی دنیا۔اکیبانہ کی دنیا، ایک ایسی ہی دنیا ہے! جاپان میں پھولوں کو ایک غیر معمولی انداز سے ارینج کرنے کا روایتی فن۔
اکیبانہ صدیوں سے جاپانی ثقافت کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ ایک زندہ فن۔ کلاسیکل جاپانی فنون کی تطہیر کا حصہ۔ جس میں کوڈو، بخور کی مہک کی خوبصورتی کو پہچاننا اور چاڈوفر چائے اور اس کی تقریب شامل ہیں۔اکیبانہ کی ایک مختصر تاریخ
اکیبانہ کا آغاز چھٹی صدی میں تب ہوا جب بدھ مت کے پجاری دیوتاؤں کو نذرانے کے طور پر پھول چڑھاتے تھے۔ جاپانی اسکول “اکینوبو”اس فن کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا ادارہ ہے۔ لفظی معنوں میں اکینوبو “تالاب کے کنارے ایک پادری کا گھر” ہے! وقت گزرنے کے ساتھ، عقیدت کا یہ سادہ عمل شنٹو ازم، تاؤ ازم اور جاپانی جمالیات سے متاثر ہوکر، ایک نفیس آرٹ کی شکل میں بدل گیا۔ لفظ”اکیبانہ” کا مطلب “زندہ پھول” ہے۔
اکیبانہ کا فن سکھانے کا پہلا جدید اسکول انیسویں صدی میں قائم ہوا اور اب دیکھیں! جاپان میں تین ہزار سے بھی زائد اسکول ہیں۔
اس فن کی روح کیا ہے؟ پھولوں کی خوبصورتی اور میرے دل میں آرزو کا خوبصورت اظہار۔ فطرت کی قوّتوں سے آگہی کا اظہار ، جس کے ساتھ میرے اردگرد کے پیڑ پودے ایک پرکشش ہم آہنگی میں رہتے ہیں۔
عام طور پر ایک اکیبانہ کے ارینجمنٹ میں تین اہم عناصر ہوتے ہیں:
شِن یا پرائمری، جو جنت کی نمائندگی کرتا ہے۔
سوئے یا سکنڈری، جو زمین کی نمائندگی کرتا ہے۔
ہک-آئے یا ٹرشری، جو آدمی کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس طرح اکیبانہ کے گلدستوں میں ان تینوں عناصرکے درمیان ایک رشتہ ظاہر ہوتا ہے!ان گلدستوں میں عام طور پر جو اشیاء استعمال ہوتی ہیں ان میں پھول، پتے، ٹہنیاں، گھاس اور یہاں تک کہ پھل بھی ہیں۔ گلدان جیسا بھی ہو، اس پورے ارینجمنٹ کا ایک اہم عنصر ہوتا ہے۔ گلدستے کے اندر اور اس کے ارد گرد جو خالی یا منفی جگہ ہوتی ہے، وہ بھی اس ارینجمنٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کی خوبصورتی ویسی ہی ہے جیسے ایک میوزیکل اسکور میں خاموشی کی ہوتی ہے۔
میرا نام ڈاکٹر سیمین معین الدین ہے۔ اکیبانہ میری زندگی ہے! میں جاپان کے سوگیٹ سو اسکول سے “جونین سومو” ہوں۔
میں نے اپنے پھولوں کے سفر کا آغاز ۱۹۹۰ء میں سنگاپور سوگیٹ سو ایسوسی ایشن کے ساتھ، مسز کازو کاٹو کم، بانی صدر کے زیرِ سرپرستی کیا۔ ہمیشہ سے پھولوں کی کشش نے مجھے ایک عجیب انداز میں متاثر رکھا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اس دنیا میں پھول ہم سب کے لیے خدا کا ایک غیر معمولی تحفہ ہیں! اکیبانہ کے خوبصورت گلدستوں میں انہیں ایک الگ پہچان دینے کا طریقہ ہے۔ اس فن کوسیکھنا میرے لیے ایک نعمت ہے اور میں اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔
اکیبانہ ایک متاثر کن آرٹ فارم ہے۔ یہ وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ آج جو کلی ہے، کل وہ کھلے گی! یہ کھلنا اس ترتیب کی شکل کو بدل کر اسے ایک نئی ڈائمنشن دیتاہے! ہر ارینجمنٹ میں ایک نئی کہانی ہے اور اس داستان کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔ میرے لیے اکیبانہ کی مشق میری روح کے لیے غذا ہے، جیسے مراقبہ! میرے ہاتھ سے بنا ہوا ہر گلدستہ مجھے ایک نئی کامیابی اور سکون کا عظیم احساس دیتا ہے! پھولوں کی خوبصورتی کو ہر انسان محسوس کرسکتا ہے، اس طرح اکیبانہ کا فن ہر انسان سیکھ سکتا ہے۔
یہ تخلیقی صلاحیتوں، ذہن سازی اور جذباتی توازن کا ایک گیٹ وے ہے۔ جیسا کہ ہم جدید زندگی کی پیچیدگیوں کو ڈوج کرتے ہیں، اکیبانہ کی لازوال حکمت فطرت اور خود کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کی اہمیت کی یاد دہانی پیش کرتا ہے۔
اکیبانہ کے اصولوں اور طریقوں کو اسلامی روحانیت کی نظر سے دیکھیں تو ایک دلچسپ تشریح کی جا سکتی ہے۔اکیبانہ میں سادگی اور اتحاد پر زور، توحید کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں پھولوں اور شاخوں کے توازن اور ہم آہنگی کا احساس تمام مخلوقات کے باہمی ربط کا آئینہ دار ہے۔
اکیبانہ میں شامل نرمی محبت، ہمدردی اور ذہن مندی کے اقدار کو جنم دیتی ہیں۔ یہی وہ عقائد اور اقدار ہیں جو ہمیں قدرتی دنیا کے ساتھ مہربانی اور اس کی دیکھ بھال میں مدد کرتے ہیں۔
اس تخلیقی عمل کے ذریعے، اکیبانہ تزکیہ کے تصور پر زور دیتا ہے۔ پریکٹیشنر کے خیالات، جذبات اور ارادوں کی تطہیر کرتا ہے۔ اس لحاظ سے، اکیبانہ اسلامی روحانیت، تخلیقی صلاحیتوں اور فطرت کے دھاگوں کو ایک ساتھ باندھتے ہوئے، ایک مقدس رسم بن جاتی ہے۔
چاہے آپ فنکار ہوں، فطرت کے عاشق، یا محض سکون کے تلاش میں گھومتے ہوئے ایک فرد ، اکیبانہ آپ کو خود کی دریافت کے سفر پر جانے کی دعوت دیتا ہے۔ تو چلو آؤ،کچھ پھول جمع کریں اور اکیبانہ کے قدیم فن سے اپنی زندگی کو مزید متوازن، خوبصورت اور بامعنی کرنے کی رہنمائی پائیں۔