مواد پر جائیں

خصوصی شمارہ

سید منظور الحسن اردو

ــــــ ڈاکٹر شہزاد سلیم کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کے خطبات پر مبنی ــــــ

16/ اگست 2025 ء کو ’’غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ ، المورد‘‘ امریکہ نے مدرسۂ فراہی کے جلیل القدر عالم اور محقق ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کرنے کا اہتمام کیا۔ یہ ایوارڈ غامدی سینٹر ڈیلس امریکہ میں منعقد ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ’’المورد‘‘ کے بانی جناب جاوید احمد صاحب غامدی نے کی۔ ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ غامدی سینٹر کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن محمد حسن الیاس صاحب نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اور ’’ المورد‘‘ امریکہ کے چیئر آف دی بورڈ جناب مکرم عزیز نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر ’’المورد‘‘ کے مختلف اہل علم نے شہزاد سلیم صاحب کی 37 سالہ علمی اور دعوتی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے رفقا اور اعزہ و احباب نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ جناب جاوید احمد غامدی نے صدارتی خطبہ دیا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر شہزاد سلیم نے خطاب کیا اور ادارۂ علم و تحقیق ، ’’المورد‘‘ کے ساتھ اپنی 37 سالہ رفاقت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب کے اعزاز میں منعقد کی گئی اسی تقریب کی مناسبت سے ستمبر 2025ء کا یہ شمارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں تقریب کے تمام خطبات اور گفتگوؤں کو مرتب کر کے تحریری صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ تقریب کی رعایت سے لکھے گئے چند مضامین بھی شمارے کا حصہ ہیں۔ حسن الیاس صاحب کے ساتھ شہزاد سلیم صاحب کا خصوصی انٹرویو بھی شامل ہے۔

خطبات اور گفتگوؤں کی ترتیب و تدوین کے فرائض ہمارے شعبۂ ادارت کے ارکان شاہد محمود صاحب، معظم صفدر صاحب اور شاہد رضا صاحب نے انجام دیے ہیں۔

البیان