مواد پر جائیں

دنیا کی دولت مردِ زمینی

جاوید احمد غامدی اردو

رومی نہ شامی، ہندی نہ چینی

سوتوں کو بیدار کرنا ہے آساں

مشکل ہے، لیکن باز آفرینی

ہوتے ہیں باہم دین و سیاست

پہلے اگر ہو تہذیب دینی

کرتی ہے اب بھی مٹی کو سونا

علم و نظر کی خلوت گزینی

آئی کہاں سے حرف و سخن میں

یہ دل نوازی! یہ دل نشینی!