مواد پر جائیں

مدرسۂ فراہی میں میرے پہلےاستاد

گفتگو: ڈاکٹر عرفان شہزاد / ترتیب: عبد الوحید اردو

ـــــــ ڈاکٹر شہزاد سلیم کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر ـــــــ

ان بہت ہی قیمتی اور Honorable moments کے لیے میں نہایت شکر گزار ہوں کہ مجھ جیسے جونئیر رفیق کو ـــــ رفیق بھی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ـــــاس تقریب میں گفتگو کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب جن اعلیٰ صفات کے مالک ہیں، اُن سے مجھ سمیت تمام احباب بہ خوبی واقف ہیں۔ میرے لیے یہ ایک اضافی اعزاز ضرور ہے کہ فکر فراہی میں وہ میرے پہلے استاد ہیں۔ اس فکر سے جب میرا تعارف ہوا تو ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب سے میں کم و بیش ایک سال تک مسلسل سوالات کرتا رہا اور وہ مجھے جواب دیتے رہے۔اس دوران میں ان کا ایک ایسا رویہ میرے سامنے آیا کہ جس پر مجھے شدید حیرت ہوئی ۔ ایک موقع پر میں نے ان کے جواب پر ان سے پوچھا کہ کیا یہ بات ایسے نہیں ہونی چاہیے ؟ تو انھوں نے فوراً کہا: ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ یعنی ان کا بغیر کسی جھجک کے فوری یہ کہہ دینا کہ آپ کی بات ٹھیک ہے۔ مجھ جیسے جونئیر طالب علم کے لیے بالکل غیر متوقع تھا۔ لیکن یہ ان کی شخصیت کی بہت بڑی خوبی ہے۔ الحمدللہ ، میرا ان کے ساتھ طالب علمانہ تعلق آج بھی قائم ہے، میں جو سوالات انھیں بھیجتا ہوں، وہ فوراً ان کے جواب دے دیتے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور یہ چیزیں ہم خود بھی اپنائیں۔

ڈاکٹر شہزاد سلیم صاحب کے لیے life time achievement award کا فیصلہ بہترین فیصلہ ہے ۔ اگرچہ مجھے یہ یقین ہے کہ ڈاکٹر صاحب کوان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن یہ ہمارا اور ادارے کا اعزاز ہے ۔ ادارے نے انھیں appreciateکیا اور ان کی خدمات کو قابل تحسین جانا اور بہت اچھی مثال قائم کی ہے۔ آخر میں ، میں مبارک باد دوں گا ڈاکٹر صاحب کو بھی اور اپنے استاد کو بھی۔ بہت شکریہ ۔

خطاب: فرحان سید