مواد پر جائیں

معارف نبوی

اردو

ــــــ 1 ــــــ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان کی ستر سے کچھ اوپر شاخیں ہیں،اُن میں سے سب سے زیادہ فضیلت کی چیز یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں،اور سب سے کم تر یہ ہے کہ راستے میں پڑی ہوئی کوئی ہڈی ہٹا دی جائے۔ حیا بھی ایمان ہی کی ایک شاخ ہے۔ (ابو داؤد ، رقم 4058)

ــــــ 2 ــــــ

حضرت سالم بن عبد اللہ اپنے والد عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کسی انصاری کے پاس سے ہوا، وہ اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا:اِسے چھوڑ دو،اِس لیے کہ حیا ایمان ہی کا حصہ ہے۔ (بخاری، رقم 23)

ــــــ 3 ــــــ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حیا ایمان ہی کا جز ہے،اور ایمان کا صلہ جنت ہے۔اور فحش گوئی نری بداخلاقی ہے اور بداخلاقی دوزخ میں لے جائے گی۔ (مسند احمد، رقم 10292)

مقامات