مواد پر جائیں

ممتا کا راج

مگر مجھ طالب علم کی نظر میں اس خطے میں اصل اولمپکس مقابلہ اس کے بعد شروع ہوا۔ جن دو ماؤں کے بیٹے اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں شریک تھے ، وہی اس مقابلے کا حصہ بنیں ۔ نیرج کو ملا چاندی کا تمغہ تو ارشد نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے واحد طلائی تمغہ جیت کر مدت کے بعد کوئی اجتماعی خوشی قوم کو عطا کی۔ مگر اصل مقابلہ ان دونوں ماؤں نے جیتا۔ اردو

نیرج کی ماں نے یہ کہا

ارشد بھی ہے میرا بیٹا

ارشد کی ماں نے بولا

نیرج بھی ہے لعل میرا

نیرج نے اور ارشد نے

بے شک جیتے ہیں تمغے

اپنی اپنی ملت کو

یہ اعزاز جی ہیں بخشے

پر دونوں کی ماؤں نے

ان کی خوب دعاؤں نے

نفرت کے ان نیزوں کو

پھینک کے بیٹوں سے بھی دور

روشن شمعِ الفت کر کے

دے کے محبت کا اک نور

قسم سے دل ہی جیت لیا

کیا ہی معرکہ سر ہے کِیا

کاش ہمارے خطے پر

دھرتی کے اس حصے پر

ان دو ماؤں کا ہو راج

ان کے سر پر ہو یہ تاج

امن کی خاطر کبھی زمیں

اس خطے میں تنگ نہ ہو

یہاں پہ کوئی جنگ نہ ہو

یہاں پہ کبھی جنگ نہ ہو