The Moment of Lift: How Empowering Women Changes the World
زبان: انگریزی
مصنفہ: ملنڈا فرینچ گیٹس
ملنڈا گیٹس کی یہ کتاب عورتوں کو بااختیار کرنے کی ضرورت پر ایک متاثرکن اور قابل عمل پالیسی تجویز کرتی ہے جو سرحدوں اور ثقافتوں سے بے نیاز ہے ۔ یعنی ہر معاشرے کی خواتین اس پر عمل کر سکتی ہیں ۔ بِل اور گیٹس فاؤنڈیشن کے تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، گیٹس نے عورتوں کو بااختیار کرنے کی ضرورت کو گلوبل تبدیلی کا ایک اہم ترین عنصر کہا ہے۔
گیٹس کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ حقیقی ترقی خواتین کے حالات سے منسلک ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ عورتوں کی تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرنا نہ صرف ایک اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ ہر کمیونٹی اور قوم کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ وہ عورتوں کی بااختیاری کو وسیع تر سماجی فوائد سے جوڑتی ہیں: اور یہ ثابت کرتی ہیں کے جب عورت ترقی کرتی ہے تو سماج ترقی کرتا ہے ۔
مصنفہ نے اپنے فلاح ِ انسانیت اور خیراتی کام کے لیے دنیا بھر میں بےشمار سفر کیے ۔ اس دوران میں وہ جن واقعات سے متاثر ہوئی ہیں، بیان کرتی ہیں تاکہ پڑھنے والے کو عالمی مسائل کے تلخ حقائق سے آگاہ کر سکیں۔ جیسے نئی ماں اور نوزائدہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، لڑکیوں کی تعلیم اور کم عمری میں شادیاں۔ کام کی جگہ پر خواتین کے بارے میں باندھا گیا باب ان لوگوں کے لیے خاص طور پر اہم ہے جو تنوع اور شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔
اپنی اس داستان میں گیٹس نے برا نے براؤن اور ملالہ یوسفزئی کے کام کو تسلیم کیا ہے، جو فکر انگیز کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گیٹس اپنی کتاب سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی ان تنظیموں کو عطیہ کر رہی ہیں جو دنیا بھر میں خواتین کے حالات کو اوپر اٹھانے کے لیے اپنے کام کو آگے بڑھاتی ہیں۔
صنفی مساوات میں سرمایہ کاری کرنے والے ہر فرد کو مومنٹ آف لفٹ ضرور پڑھنی چاہیے — جو ہم سب کو ہونا چاہیے! ذاتی کہانیوں کو عالمی چیلنجوں سے جوڑ کر، گیٹس ہمیں قائل کرتی ہیں کہ خواتین کو بااختیار اور بلند کرنا بالآخر ہم سب کو بااختیااور بلند کرنا ہے۔ یہ ایک دل کو چھو لینے والی یاد دہانی ہے کہ حقوقِ نسواں صرف خواتین کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کے بارے میں ہے۔